ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال،حکومت کی تائید میں کمارسوامی

ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال،حکومت کی تائید میں کمارسوامی

Sun, 13 Dec 2020 12:28:04    S.O. News Service

بنگلورو،13؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاست بھر میں سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے ہڑتال ختم کرکے اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ جانے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج ٹرانسپورٹ ملازمین سے گزار ش کی ہے۔

آج جے ڈی ایس کے دفتر جے پی بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے ریاستی حکومت کی معاشی حالت خراب ہے۔ایسی حالت میں ٹرانسپورٹ ملازمین حکومت پر دباؤ ڈالنا درست نہیں۔اس ہڑتال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے ہڑتال ختم کرکے ملازمین اپنی ڈیوٹی پر لوٹ جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کو بھی ٹرانسپورٹ ملازمین کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔ان کے کیاکیا مطالبات ہیں، اس کا جائزہ لے کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ملازمین کو بھی ایسے مطالبات کی مانگ نہیں کرنی چاہئے جو اس وقت حکومت پورا نہیں کرسکتی۔


Share: